ابنا: روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں کے عناصر شام میں انسانیت کے خلاف جرائم اور عام شہریوں کا قتل کر رہے ہیں . اس بیان میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ شام میں انتہا پسند عناصر نے بہت سے صحافیوں کو قتل کیا ہے اور بہت سے لوگوں کو اجتماعی طور پر پھانسی دی ہے.روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر کے سرغنہ اور ان کے عناصر کو سزا دی جانی چاہیے.
.......
/169